• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے چند دنوں میں خود کو کیسے فٹ بنایا جا سکتا ؟

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر آج کل پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، اس صوتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگتی دوڑتی زندگی سےدور اپنے گھروں میں آرام کریں، کھانے پینے کا خیال رکھیں، نیند پوری کریں اور ورزش کے ذریعے اپنا اضافی وزن گھٹائیں۔

لاک ڈاؤن کا مطلب گھروں میں رہنا ضرور ہے مگر ایسی صورت میں اپنی صحت مزید خراب کر لینا ہر گز نہیں، ماہرین کے مطابق یہ بہترین وقت ہے نیند پوری کر کے خود کو پر سکون بنائیں، گھر میں پکے کھانے اور صحت مند غذا کا استعمال کر کے جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرسکتے ہیں اور گھر میں ہی ورزش کر کے اپنا وزن گھٹائیں ، ان سب عادتوں کو اپنانے سے آپ کا قوت مدافعت بھی مضبوط ہوگا جس کی اس وقت آپ کو اشد ضرورت بھی ہے ۔

لاک ڈاؤن میں کیا کھایا جائے ؟

صبح اٹھتے ہی مٹھی بھر کوئی ڈرائی فروٹ لیں جیسے کہ پستہ ،بادام، خشک کھجور یا اخروٹ وغیرہ ، نہانے سے پہلے 4 سے 6 گلاس پانی پئیں۔

ٓآدھے گھنٹے بعد ناشتے میں کوئی بھی سبزی کے ساتھ چپاتی یا کم گھی والا پراٹھا کھائیں ۔

دوپہر کے کھانے میں پلاؤ ، کھچڑی ، دال چاول یا فرائیڈ رائس کھائیں ، ان سب میں پروٹین زیادہ ہونے کے سبب یہ کم کاربز والا صحت بخش کھانا ہوگا ۔

رات کا کھانا سونے سے 6 گھنٹے پہلے کھا لیں ،کھانا سادہ اور کم مسالے والا رکھیں ، رات کے کھانے میں روٹی کے ساتھ کوئی بھی سبزی کھائیں یا کھچڑی پر ہی اکتفا کریں ۔

بستر پر جانے سے پہلے ایک کپ ہلدی دودھ لے لیں یا سادہ بالائی کے بغیر دودھ پئیں۔

دن بھر زیادہ سے زیادہ خود کو اور بچوں کو ہائیڈراٹد رکھیں اور شام میں پانی کا استعمال تھوڑا کم کر دیں ۔

دن بھر ورزش کے علاوہ بھی خود کو متحرک رکھیں اور اپنے سارے کام اپنے ہاتھوں سے کریں ۔

اپنی نیند کا خاص خیال رکھیں اور صبح جلدی اٹھنے اور رات جلدی سونے کی عادت کو نہ بدلیں ۔

لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں کونسی ورزش کریں ؟

لاک ڈاؤن سے پہلے اگر آپ جم جانے کے عادی تھے تو جم والی تمام ورزشیں گھر میں دہرائیں اور ورزش کی عادت کو چھوڑیں نہیں ۔

اگر آپ وقت نہ ہونے کے سبب کبھی جم نہیں گئے ہیں تو ان فراغت کے دنوں میں گھر میں ہی ورزش کریں اور اسے اپنی روزانہ کی روٹین کا حصہ بنا لیں ۔

گھر میں آپ با آسانی پش اپس، اسکواٹس، پلانکس، سائیڈ پلانکس، رسی کودنا، پُل اپس، کرنچز ، جمپنگ جیکس وغیرہ کر سکتے ہیں ۔

اگر آپ یہ ورزشیں نہیں کرنا جانتے تو آن لائن ان کی کلاسز لے سکتے ہیں ۔

اگر گھر میں بیٹھے بوریت کا شکار ہو گئے ہیں تو میوزک لگا کر آدھا گھنٹہ ڈانس کر سکتے ہیں۔

اگر آپ لاک ڈاؤن کے دوران دفتر کا کام گھر سے کر رہے ہیں تو ہر گھنٹے بعد اپنی جگہ سے اٹھیں اور 5 منٹ تک چہل قدمی کریں ۔

دفتر کا کام کرتے وقت اپنے بیٹھنے کی پوزیشن کا خاص خیال رکھیں ۔

کام کرتے وقت بیٹھے ہوئے اپنے جسم کو اسٹریچ کرتے رہیں ( انگڑائیاں لیں )۔

تازہ ترین