• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے مختلف ممالک کے برعکس یورپ اس وقت بری طرح جان لیوا کرونا وائرس کی زد میں ہے، اٹلی، اسپین، فرانس، جرمنی، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پریشان کن ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپین ریجن میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 950 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک اٹلی میں 8 ہزار 285، اسپین میں 4 ہزار 858 اور فرانس میں ایک ہزار 696 افراد جان سے جا چکے ہیں۔


تباہ کن وائرس اب تک جرمنی میں 281 سوئٹزرلینڈ میں 197، ہالینڈ میں 434، بیلجیئم میں 298، آسٹریا میں 258، پرتگال میں 60، ناروے میں 15، سویڈن میں77، ڈنمارک میں 41، آئرلینڈ میں 19 افراد کی جان لے چکا ہے۔

لگسمبرگ میں 9، پولینڈ میں 16، فن لینڈ میں 5، رومانیہ میں 24، یونان میں 27، آئس لینڈ میں 2، ہنگری میں 10، بلغاریہ میں 3 اور بوسنیا میں تین لوگوں کی زندگیوں کے چراغ گل ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین