• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوگئی


دنیا بھر میں آج بھی مزید 1200 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 103ہوگئی۔

امریکا میں مزید 1100 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد امریکا میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 86 ہزار سے بڑھ گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 181 اموات ہوگئیں، جہاں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 579 ہوگئی۔

اسپین میں مزید 493 افراد کورونا کی وجہ سے جان سے گئے۔ جبکہ اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 800 سے آگے نکل گئی۔

دنیا بھر میں ایک لاکھ 28 ہزار777 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 215 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، اٹلی میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 80 ہزار 589 ہے۔

اسپین میں کورونا سے مزید 493 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ مجموعی تعداد 4 ہزار 858 ہوگئی، اسپین میں کورونا کےمزید 6 ہزار 273 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد  مجموعی تعداد 64 ہزار 59 ہوگئی ہے۔

ایران میں کورونا سےمزید 144ہلاکتیں ہوئی ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 2 ہزار 348 ہوگئی، ایران میں کورونا کے مزید 2 ہزار 926 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ مجموعی تعداد  32 ہزار 332 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین