• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی بورڈ اجلاس، عالمی ایونٹس کی منتقلی کا فیصلہ نہیں ہوا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 کا معاملہ جون تک موخر کرتے ہوئے خطرے سے دوچار متعدد ٹیسٹ سیریز کا حل ٹیکنیکل کمیٹی کے سپر د کردیا ہے۔جمعہ کو بورڈ میٹنگ ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعہ ہوئی جس میں تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔آئی سی سی چیف مانو سواہنی کے مطابق کورونا کی وجہ سے ہونے والی دنیا بھر کی معطل صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی کرکٹ پر پڑنے والے اثرات و مستقبل کے حوالے سے غوروفکر گیا۔اجلاس میں اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ ٹی 20،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور دنیا بھر میں شیڈول کرکٹ مستقبل پر بحث کی گئی۔چیف ایگزیکٹو مانو سواہنی نے کہا کہ ہم حالات پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے مطابق فیصلے کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایونٹس کی ایک مقام سے دوسرے مقام منتقلی سمیت سیریز کی تاریخوں کی تبدیلی آسا ن عمل نہیں سب اسٹیک ہولڈرز سے رابطے رکھ کر فیصلے کئے جائیں گے۔انگلینڈ میں شیڈول پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز خطرے سے دوچار ہے۔ سیریز نہ ہوسکیں تو معاملہ آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو جائے گا کہ پوائنٹس کی کیسےتقسیم ہوں گے۔بورڈز کی اکثریت نے اتفاق کیا کہ اکتوبر کا ورلڈ ٹی 20 کپ ابھی دور ہے اس لئے اسے ا بھی کوئی خطرہ نہیں۔جون سے معاملات بہتر ہوئے تو پلان کے مطابق ایونٹ آسٹریلیا ہی میں ہوگا۔

تازہ ترین