• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے اپنی ملکیتی عمارت میں اسپتال بنانے کی پیشکش کردی

لندن (نیوز ایجنسیز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کو اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کو ہسپتال میں تبدیل کرنے کی پیشکش کردی۔ عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی عمارت کے سامنے موجود تھے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں باکسر عامر خان نے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیے ہسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے۔ میں اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں۔ اس اقدام سے کورونا متاثرین کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مداحوں سے بھی اپنی حفاظت کرنے کی درخواست کی۔ عامر خان اس عالیشان عمارت میں ڈپارٹمنٹل اسٹور اور شادی ہال بنانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین