• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیمز اینڈرسن انگلش کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لئے پر امید

لندن ( جنگ نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے عالمی کر کٹ میں واپسی کے لئے بھر پور ٹریننگ شروع کردی ہے، وہ کورونا وائرس کےباعث کر کٹ سر گرمیوں کے معطل ہونے کے بعد موجودہ وقت کو اپنےایکشن پلان کے طور پر بروئے کار لا رہے ہیں جس کی مدد سے وہ قومی ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ سری لنکا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ملتوی کردی گئی ، اور انگلینڈ کی ٹیم وطن واپس جانے پر مجبورہوگئی۔ اینڈرسن ، جو ٹیسٹ میں 600 وکٹیں لینے والے پہلے پیسر بننے کا اعزاز رکھتے ہیں ، اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں سو فیصد فٹ ہونے کے لئے مجھے تھوڑا سا مزید وقت مل گیاہے ۔ وہ سمندر کے کنارے ان دنوں پریکٹس کررہے ہیں۔ جنوبی افریقا میں پسلی میں لگنے والی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد ، 37 سالہ فاسٹ بولر پر امید ہیں کہ پوری فٹنس کے ساتھ انگلش ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔ ان کا خیال ہے کہ ان کے کیریئر میں ایک یا دو سال باقی ہیں ، اور وہ ٹیم میں واپس آنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں میرا منصوبہ انگلینڈ کی ٹیم میں واپس آنے کا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ میں اب بھی کوئی وقت کھیل سکتا ہوں۔
تازہ ترین