• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے،پاکستان ایتھلیٹکس

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے جاپان ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ایک سال کے لئے ملتوی کرنے پر عالمی اولمپک کمیٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، اسلام آباد میں وڈیو لنک کی مدد سےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں موجودہ حالات میں یہ فیصلہ درست ہے۔ اکرم ساہی نے کہا کہ اولمپک گیمز کے ایک سال ملتوی ہونے سے ہمارے جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کو مزید تربیت کا موقع مل گیا ہے، انہیں بیرون ملک تربیت کے لئے ہماری تین ممالک بات ہوگئی تھی جن میں فن لینڈ سرفہرست تھا ۔البتہ اس وقت انہیں بیرون ملک بھیجنا بہت مشکل کام ہے ۔
تازہ ترین