• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: گھروں پرٹھہرنے اور فاصلہ رکھنے کیلئے نئے قوانین

لندن (سعید نیازی) کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سب سے اہم کام گھروں میں رہنا ہے۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف زندگیاں بچائی جا سکیں گی بلکہ این ایچ ایس کو تحفظ بھی فراہم کیا جا سکے گا۔ کسی بھی شخص سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اس ضمن میں نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں جو فوری طور پر نافذ ہوں گے اور ان کا طلاق تین ہفتے کیلئے کیا گیا ہے۔ ہم سب کو نئے اقدامات پر عمل کرنا چاہئے۔ متعلقہ حکام بشمول پولیس کو ان احکامات پر عمل درآمد کرانے کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت گھر سے صرف اس صورت میں نکل سکتے ہیں جب بنیادی ضرورت کا سامان یا ادویات لینی ہوں۔ سفر صرف اس وقت کریں جب کام گھر سے نہ کیا جا سکے۔ اس صورت میں بھی گھر سے باہر کم سے کم وقت گزارا جائے اور دوسروں سے کم ازکم 2 میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہئے۔ عوامی اجتماعات سے گریز کیا جانا چاہئے۔ حکومت نے پہلے ہی دو افراد سے زائد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خود کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ کم ازکم20 سیکنڈز کیلئے ہاتھ دھوئیں۔ ہر دفعہ صابن اور پانی یا سنیٹائزر استعمال کریں۔ نئے قوانین کے تحت خود کو تیار کرنے کیلئے گھر پر کچھ کام کئے جا سکتے ہیں۔ پڑوسیوں ا ور فیملی ارکان سے گفتگو اور فون نمبرز کا تبادلہ۔ رابطہ نمبروں کی ایک فہرست مرتب کی جائے، جس میں پڑوسیوں، سکول، ایمپلائر، کیمسٹ، این ایچ ایس 111 شامل کئے جائیں اور اگر ممکن ہو تو آن لائن شا پنگ اکائونٹس بھی اس میں شامل ہوں۔ ریڈ برج جی پی ڈاکٹر جیوتی سوڈ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کیلئے یہ بات اہم ہے کہ وہ نئے قوانین کا احترام کرے۔

تازہ ترین