• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں پہلا پاکستان نژاد ڈاکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق

راچڈیل (مرتضیٰ علی شاہ/ نمائندہ جنگ) برطانیہ کا پہلا پاکستا ن نژاد برطانوی ڈاکٹر حبیب زیدی جن کی عمر 76سال بیان کی جاتی ہے کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے فیملی جی پی منگل کے روز بیمار ہوئے بدھ کے روزانہیں سائوتھ اینڈ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کیا گیا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انہوں نے خود کو سیلف آئسولیشن کر لیا اور سات یوم سے مریضوں کو نہیں دیکھ رہے تھے ا ن کی بیٹی سارہ زیدی جو خود بھی جی پی ہیں نے کہا کہ ا ن کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس پر مرض بگڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا حبیب زیدی نے 49سال سائوتھ اینڈ کے علاقے میں تین نسلوں کے خاندانوں کی خدمت کی ہے مقامی این ایچ ایس ٹرسٹ نے گزشتہ برس انہیں زندگی بھر کے کارنامے کا ایوارڈ دیا تھا سوگواران میں ان کے چار بچے اور بیوی شامل ہے جو تمام طب کے شعبہ میں کام کرتے ہیں زیدی کا ایک بیٹا لندن میں ہیماتولوجسٹ کنسلٹنٹ ہے اور بیٹیاں ٹرینی سرجن‘ دانتوں کی ڈاکٹر اور جنرل پریکٹشنر ہیں سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ اس خطرناک وائرس کے شکار مریضوں کا علاج کرنے والے بھی اس مہلک نتائج کا شکار ہو سکتے ہیں۔ این ایچ ایس کے ڈاکٹروں نے حکومت سے مزید حفاظتی لباس مہیا کرنے کی اپیل کی ہے خوفزدہ عملے نے یہ بھی کہا ہے کہ برطانیہ میں ہسپتالوں میں ماسک‘ دستانے‘ چشمے اور اپریلن نہیں د یئے گئے۔ برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اے پی پی ایس کے عہدیداروں ڈاکٹر ایاز‘ ڈاکٹر حفیظ‘ برطانوی وکلا کی تنظیم اے پی ایل کے صدر بیرسٹر امجد ملک کے علاوہ ممبران پارلیمنٹ و دیگر نے کورونا وائرس سے انتقال کر جانیوالے پاکستان نژاد برطانوی ڈاکٹر حبیب زیدی کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ خداوند کریم مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں چند یوم قبل گلگت بلتستان میں بھی ایک نوجوان ڈاکٹر اسامہ کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود اس موذی مرض کا شکار ہوئے اور وہ وفات پا گئے۔

تازہ ترین