• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹفورڈ میں کورونا کے خاتمے تک کونسل اور بزنس ٹیکسز معطل رہیں گے، میئر پیٹرٹیلر

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) وٹفورڈ بار وکونسل کےمیئر پیٹر ٹیلر نے ویڈیو کے ذریعے وٹفورڈ شائر کی کمیونٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی بیماری کے باعث کونسل ان کے ساتھ ہے ا ور مایوس نہیں کرے گی، عوام کو ٹیکس کی ادائیگی میں مراعات دی جائیں گی، ہر سروس بمع میڈیکل سروس مہیا کی جائے گی، میئر پیٹرٹیلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث حالات بہتر ہونے تک کونسل ٹیکس، بزنس ٹیکس معطل کردیاگیا ہے۔ کونسل کو عوام کی مالی مشکلات کا احساس ہے، میئر وٹفورڈ پیٹر ہٹلر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث وفات پا جانے والےمسلمانوں اور کرسچن کمیونٹی کے افرادکو مکمل اجازت ہے کہ وہ اپنے مذہبی عقائد کے تحت انہیں دفنا سکیں، کونسل مکمل تعاون کرے گی، ہمیں عوام کی تکلیف وپریشانی ودیگر مسائل کا پوری طرح اندازہ ہے۔ خصوصا مرکزی حکومت نے کونسل کو پانچ سو ملین پونڈ دیئے ہیں ، یہ رقم بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی ۔میئر پیٹرٹیلر آف وٹفورڈ نے بتایا کہ این ایچ ایس ڈپارٹمنٹ معذور ، عمر رسیدہ افراد کو ہر صورت سہولتیں دیتی رہے گی، میئر پیٹرٹیلر نےکہا کہ وٹفورڈ ریلوے انتظامیہ، ٹیکسی ڈرائیورز ٹیکسی کرایہ کم کریں اور مزید سہولتیں دیں ، کورونا وائرس کےسبب کاروبار بند ہوچکے ہیں، پیٹرٹیلر نے کہا کہ ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ ٹیکسی نمبر پلیٹ کی قیمت کم کردی جائے، عوام کی خدمت ہمارا قومی فریضہ ہے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کی مدد کی جائے ، پیٹر ہٹلر نے عوام نے اپیل سے کہ وہ کورونا وائرس کی بیماری سے بچنے کیلئے اپنے گھروں میں قیام کریں، باہر جانے سے گریز کریں ، احتیاط بہترین علاج ہے، ادھر وٹفورڈ کمیونٹی رہنمائوں وٹفورڈ کشمیر کے چیئرمین سردار شفیق، کمیونٹی اور عوامی مسلم لیگ کے رہنما حاجی محمد منیر نے میئر پیٹر ہٹلر کے فیصلوں کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ کونسل کے مثبت فیصلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ ٹیکسی ڈرائیور ز معذور ،بیمارافرادکو مفت سروس دے رہی ہے ۔ سردار شفیق احمد نے ایشین دکانداروں اور کیش اینڈ کیری اسٹور سے اپیل کی کہ وہ عوام کو سستے داموں اشیا ئے خوردونوش مہیا کریں۔ یہ ایک نازک وقت ہے عوام کو مہنگے داموں اشیا ئے خوردونوش فروخت کرنا بحیثیت مسلمان بہترین مثال نہیں ہے۔
تازہ ترین