• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس کے باعث مزید6افراد وفات پاگئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد22تک چلی گئی ہے، ان میں ایک پاکستان نژاد بھی شامل ہے، اسکاٹ لینڈ کی حکومت کی سربراہ نکولا سٹرجن نے بتایا کہ مزید51افراد کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھ کر علاج کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں لاک ڈائون جاری ہے، تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں، ٹرین اور انڈر گرائونڈ سروس کم کر دی گئی، پب، کلب، ریسٹورنٹس اورفوڈ چین بند ہیں، ہسپتالوں میں وزیٹر کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہے، سٹی سینٹر سنسان پڑے ہیں، لوگوں کو صرف ضروری اشیا کی خریداری، کام پر جانے، طبی ضرورت یا ورزش کے علاوہ گھر سے نکلنے کی ممانعت ہے، سوائے خاندان کے افراد کے دو سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے، اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت صحت کے سلسلہ میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، وزیراعظم بورس جانسن نے پیر کو اپنی تقریر میں خبردار کیا تھا کہ اس وائرس پر پوری قوم متحد ہوکر مشترکہ کوششوں سے ہی قابو پاسکتی ہے، ورنہ ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے جب دنیا کی کوئی بھی ہیلتھ سروس اس کو کنٹرول نہ کرسکے گی، کیونکہ کورونا کے علاج کے لیے اتنی زیادہ تعداد میں وینٹی لیٹر، بستر، ڈاکٹر اور دیگر اشیا دستیاب نہیں ہوں گی۔ 
تازہ ترین