• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خریدار اور رینٹرز گھروں کی منتقلی سے گریز کریں، حکومت کی ہدایت

لندن (پی اے) حکومت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو محدود کرنے کی کوشش میں مددکیلئے وہ گھروں سے منتقل نہ ہوں۔ خریدار اور رینٹرز اپنی نقل و حرکت کو موخر کر دیں جبکہ گھروں میں قیام کیلئے ہنگامی طور پر کئے گئے اقدامات پر عمل کریں۔ یہ کمنٹس ان رپورٹس کے بعد سامنے آئے ہیں کہ بینک برطانوی ہائوسنگ مارکیٹ پر مکمل معطلی کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق لینڈرز کو کورونا وائرس کی وبا کے ویلوایشن پر اثرات کے حوالے فکر لاحق ہے۔ انتہائی غیر یقینی اقتصادی صورت حال میں بینکوں کو اس عرصے میں مارگیج دینے کے بارے میں بھی تشویش ہے۔ حکومت نے کہا کہ اگرچہ ٹرانزکشنز سے دستبردار ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن ہم سب کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہم گھر میں رہیں اور ہروقت دوسروں سے رہنے کی گائیڈنس پر عمل کریں۔ اگر کوئی پراپرٹی خالی ہے تہ لوگ اس کیلئے ٹرانزکشنز جاری رکھ سکتے ہیں تاہم انہیں یقینی بنانا ہوگا کہ وہ ہوم ریموول کی گائیڈ لائنز پر مکمل عمل پیرا ہیں۔ اگر پراپرٹی یا گھر کا قبضہ مل گیا ہے تو ہم فریقین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس کی منتقلی کیلئے باہمی رضامندی سے کوئی متبادل تاریخ طے کر لیں۔ پراپرٹی لسٹنگ ویب سائٹس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے دوران گھر منتقل کرنے میں دلچسپی کم ہو گئی ہے۔ ژوپلا کا کہنا ہے کہ 22 مارچ تک کے ہفتے میں اس سے ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں سلیب میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ویب سائٹ نے پیش گوئی کی کہ ہائوسنگ ٹرانزکشنز میں اگلے تین ماہ کے دوران 60 فیصد تک کمی واقع ہوگی۔ دریں اثنا ژوپلا نے کہا کہ فروخت کا تیزی سے بڑھنے والا تناسب اب گر رہا ہے کیونکہ ممکنہ خریدار بھی اب دوبارہ یہ اندازہ لگائیں گے کہ آیا تیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں انہیں کوئی بڑا مالی فیصلہ کرنا ہے یا نہیں۔ حریف ویب سائٹ رائٹموو نے بھی کہا کہ برطانوی ہائوسنگ مارکیٹ میں بھی خاصی مندی ہے۔ اس نے کہا کہ حالیہ دنوں میں خاصی جائیدادوں کی ٹرانزکشنز مکمل ہونے میں ناکام رہی ہیں اور انخلا پر پابندی کے حالیہ اعلان کے حوالے سے ویب سائٹ رائٹ موو نےکہا کہ حکومت کی جانب سے کرایہ داروں کے تحفظ کے اعلان کے بعد کرایہ داروں کے رویئے میں ممکنہ طور پر تبدیلیاں اسٹیٹ اور لیٹنگ ایجنٹس پر مزید دباؤ ڈال سکتی ہیں۔ اسٹیٹ ایجنٹ سیویلس یوکے میں ریذیڈنشل ریسرچ ہیڈ لوسیان کک نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت پراپرٹیز کی خرید و فروخت کے عملی مسائل کا ٹرانزکشنز کی سطح پر حقیقی اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اردگرد دیکھنے، مارگیج کی ویلیوایشن کےحصول اور مواقع کی پیش رفت کے حوالے سے حقیقی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جب کبھی ٹرانزکشنز میں کمی آتی ہے تو ہماری پرائسز میں بھی کمی ہوتی ہے۔ ایک دورانیے میں 5 سے 10 فیصد لو ٹرانزکشنل ایکٹوٹی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی میڈیم ٹرم کیلئے پانچ سال میں 15 فیصد گروتھ پیش گوئی کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس شرح سود کم ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے پرائس گروتھ بھی کم ہے جبکہ حکومت نے جابس اور آمدن کے تحفظ کیلئے بھی سرعت کے ساتھ اقدامات کئے ہیں۔ پہلے برٹش بینکرز ایسوسی ایشن کے نام سے جانی جانے والی تنظیم یوکے فنانس نے اس بحران پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لینڈرز ایسے افراد کیلئے مارگیج آفرز کریں گے جو لاک ڈاؤن کے دوران گھر منتقل کرنےوالے تھے۔ یوکے فنانس کے چیف ایگزیکٹو اسٹیفن جونز نے کہا کہ موجودہ سماجی دوری کے اقدامات کا مطلب یہ ہےکہ گھروں کی منتقلی کو موخر کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہوگی، جہاں لوگ پہلے ہی گھروں کی خریداری کے معاہدوں کا تبادلہ کر چکے ہیں اور اس کی تکمیل کیلئے تاریخیں طے کر رہے ہیں اور اس صورت حال سے ان پر خاص دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں مارگیج لینڈرز ایسے کسٹمرز کی سپورٹ کیلئے راہیں تلاش کرنے کا کام کر رہے ہیں، جنہوں نے اپنے کنٹریکٹس کے تبادلے، مارگیج آفر کو تین ماہ آگے بڑھانے کیلئے کئے ہیں تاکہ وہ بحران کے بعد کی تاریخوں میں اپنے گھروں میں منتقل ہونے کے قابل ہو سکیں۔
تازہ ترین