• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں کورونا 24 گھنٹے کے دوران 69 افراد ہلاک

 برسلز (نمائندہ جنگ) بلجیم میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 69افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جسکے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 289 ہوگئی۔ دوسری جانب کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 7284 تک پہنچ گئی۔ جن میں گذشتہ 24گھنٹے میں سامنے آنیوالے 1049مریض شامل ہیں۔ اسی دوران 490 نئے مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل بھی کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے روزانہ کی جانیوالی پریس کانفرنس میں بتائے گئے ہیں۔ کرائسز سینٹر کے مطابق ایک ویٹرنری سرجن نے مطلع کیا ہے کہ ایک بلی جو اپنے کورونا وائرس سے متاثر مالک کیساتھ تھی اس میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ سینٹر کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس کسی فرد سے فرد کو ہی نہیں بلکہ کسی بھی جگہ موجود ہو سکتا ہے۔ یہ کئی گھنٹوں سے لیکر کئی دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور یہ وہاں سے جوتوں کپڑوں، گاڑیوں، جانوروں اور کسی بھی ذریعے سے پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں رہیں اور کم از کم آپس میں ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں اورر بار ہاتھ دھوئیں اس طرح خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔
تازہ ترین