• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد7 ہزار سے بڑھ گئی

برن(پی پی آ ئی ) سوئٹزرلینڈ میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 949نئے معاملے درج کئے گئے اور اس کے ساتھ ہی اس مہلک وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 714 10ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق سوئس فیڈرل آفس آف پبلک ہیلتھ ( ایف او پی ایچ ) کی جانب سے جا ری بیان میں میں کہا گیا ہے کہ اس عالمی وبا سے ملک میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 103 سے بڑھ کر 161 ہو گئی ہے۔ملک میں اب تک400،91لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جس میں سے 14فیصد مثبت پائے گئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کی حکومت کے مطابق اب بڑے پیمانے پر احتیاطی قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین