• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی وفروٹس منڈی میں تجاری گرمیاں 24 گھنٹے کے بجائے12 گھنٹے ہونگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کی ہدایات پر مارکیٹ کمیٹی کراچی نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سبزی منڈی کے اوقات کار محدود کردیئے ہیں۔مارکیٹ کمیٹی کراچی کے وائس چئیر مین آصف احمد نے اعلان کیا ہے کہ سبزی منڈی میں تجارتی سرگرمیاں 12 گھنٹہ تک معطل رہیں گی۔ سبزی منڈی دن کے 12 بجے سے رات 12 بجے تک بند رہیگی، سبزی اور فروٹ سیکشن کے داخلی راستوں کو دن 12 بجے بند کردیا جائے گا۔ رات 12 بجے سے قبل منڈی میں داخلہ عام ممنوع ہوگا۔ اوقات کار میں کمی کے باوجود شہر کو پھل سبزیوں کی ترسیل متاثر نہیں ہونے دی جائے۔اس سلسلے میں بھی تاجروں سے مشاورت کرنے کے بعد سبزی و فروٹ کی ترسیل کو یقینی بناجائے گا۔
تازہ ترین