• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی تعداد میں عوام نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کےپیش نظر حکومت کی جانب سے جمعہ کے اجتماعات پرپابندی کے اعلان کے باوجود کئی علاقوں میں عوام کی بڑی تعداد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جامع مساجد پہنچی جہاں پولیس کی جانب سے عوام کو گھروں میں نماز اداکرنے کی تلقین کی گئی اس موقع پر پولیس اور رینجر کی بھاری نفری مساجد کے گرد پہنچی اور نمازیوں کو گھروں پر واپس جانے کے لیے کہا تاہم بعض مساجد میں نمازی زبردستی آئے اور انہوں نے باقاعدہ نماز جمعہ ادا کی جبکہ بعض مساجد کے باہر نمازیوں نے صف بندی کر کے نماز اداکی تاہم بیشتر مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے حکومتی احکامات پر عمل درآمد ہوا۔

تازہ ترین