• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچاؤ کیلئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،جماعت اسلامی اورالخدمت کے کارکنان غریب اور مجبور افراد کی مدد کیلئے میدان عمل میں نکلیں،انتہائی تحمل اور حکمت عملی کے ساتھ رفاحی کام کرنے ہیں،کورنگی میں الخدمت باورچی خانہ کا قیام مثبت اقدام ہے،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مزدور طبقے اور مستحقین میں راشن کی تقسیم کے سلسلے میں ضلع وسطی کے دفتر کے دورے اور کورنگی زمان ٹاؤن میں جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی کے تحت قائم کیے گئے ”الخدمت باورچی خانہ“کے دورے کے موقع پر کارکنان وذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن، جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان،نائب امیر عاشق علی خان،پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر ماجد شیخ،ناظم روزگار شکیل احمد،ناظم علاقہ کورنگی شرقی محمد جلال خان،منصور احمد،مہرالدین افضل اور ناظم نشرواشاعت قاسم جمال بھی موجود تھے،نائب امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن نے حافظ نعیم الرحمن کو ضلع میں امدادی اشیاء اور راشن کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 700 گھروں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے جب کہ مزید ہزاروں راشن پیکٹ کی تقسیم کی تیاریاں کی جارہی ہیں،مساجد میں اسپرے کیا جارہا ہے،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان کو آگے بڑھ کر غریب لوگو ں کی مد د کرنا اور انہیں راشن ودیگر غذائی اجناس پہچانا ہے انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تلقین کی کہ تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے ہی اس پوری مہم میں شریک ہوں، اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اور اپنے گھر والوں کی تربیت پر بھی توجہ دیں۔

تازہ ترین