• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کے روپ میں ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاک ڈاؤن میں ڈاکو پولیس کا روپ دھار کر شہریوں کو لوٹنے لگے،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سینیر ایڈمن افسر اسلم شیخ کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا،اسلم شیخ نے بتایا کہ وہ نجی مارٹ سے خریداری کرکے پیدل اپنے گھر جا رہے تھے کہ جوہر کمپلیکس کے سامنے سروس روڈ پرگاڑی میں سوار دو ڈاکوئوں نے مجھے سندھ پولیس کا اہلکار بتاکر گاڑی کے پاس بلایا، میں نے انھیں اپنا تعارف کروایا اور سروس کارڈ بھی دکھایا تاہم انہوں نے اسلحے کے زور پر میرے پاس موجود 85ہزار روپے کیش لوٹا اور گاڑی نمبرAL-4171میں فرار ہو گئے،انہوں نے بتایا کہ اس وقت انکی ڈیوٹی جناح اسپتال کے اندر پاکستان اٹامک انرجی کے میڈیکل سینٹرمیں ہے، ملزمان نے ماسک بھی پہن رکھے تھے،دوسری جانب آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

تازہ ترین