• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھو پیر ماربل انڈسٹری ایریا کے رہائشیوں کا کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے منگھو پیر ماربل انڈسٹری ایریا کے رہائشیوں نےکے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث ہمارا کاروبار بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں، انہوں کہا کہ منگھو پیر ماربل انڈسٹری ایریا کے رہائشی کے الیکٹرک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ماہ کا بل ادا نہیں کر سکتے اس ماہ کا بجلی کا بل آئندہ ماہ کے بل میں ملایا جائے تاکہ ہماری مشکلات آسان ہوں،انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی اپیل کی کہ بجلی بل اپریل کے ماہ میں لئے جائیں۔

تازہ ترین