• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک، سینیٹائزرز اور دستانوں کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائیں، ایم ڈی واٹربورڈ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے تمام افسران اور انجینئرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ آپریشن اسٹاف کو کرونا وائرس سے بچاوکیلئے ماسک ، سینیٹائزرز اور دستانوں کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائیں،فراہمی ونکاسی آب کی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ اس موذی مرض سے خود کو اور اپنے عملے کو محفوظ رکھنا بھی شہر،صوبہ اور ملک کی خدمت کے مترادف ہے، اعلیٰ افسران اور ملازمین کے نام جاری ایک خصوصی پیغام میں ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ ملازمین شہرمیں پانی کی فراہمی معمول پراورنکاسی آب کا نظام رواں رکھنے کیلئے تمام تر مسائل کے باوجود اپنی جانو ں کو خطرہ میں ڈال کر فرائض پابندی سے ادا کررہے ہیں ،تمام افسران وانجینئرز خصوصاً ایگزیکٹیوانجینئرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ آپریشنل اسٹاف کو نہ صرف ماسک ، سینیٹائزرز اور ہاتھوں کے دستانے فراہم کریں بلکہ سختی کے ساتھ ان کا استعمال بھی یقینی بنائیں ،انہوں نے ادارے کی سی بی اے سمیت دیگر ٹریڈ یونینز اورملازمین سے بھی کہا کہ وہ اس ضمن میں واٹربورڈ انتظامیہ سے تعاون کریں۔

تازہ ترین