• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، 15سالہ لڑکا گھر میں پراسرار طور پر جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاو ن میں واقع گھر میں پراسرار طورپر 15سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حدودسیکٹر 36بی تیسر ٹاو ن ٹیچر اسکول کے قریب پرارسرار طورپر 15سالہ اویس ولد عبدالحمید کی طبیعت خراب ہونے پر ایدھی ایمبولنس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ، اطلاع ملنے پرپولیس عباسی شہید اسپتال پہنچی ،پویس کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی ااویس نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، اسکے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیٹے کی طبعیت خراب ہونے کے باعث اسپتال لیکر جارہے تھے کہ راستے میں دم توڑ دیا جبکہ ڈاکٹروں نے بھی موت طبعی قرار دی ہے ، بعد ازاںپولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کردی۔
تازہ ترین