• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ کی دکانوں کے اوقات تبدیل نہ کئے جائیں، ڈیری فامرز ایسوسی ایشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر حاجی اختر گجر نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ دودھ کی دکانیں رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔ شام 5بجے دودھ کی دکانیں بند کرنے سے ایک وقت کا دودھ ضائع ہوجائے گا۔جس سے ڈیری فارمرز مالی مشکلات کا شکار ہوجائیں گے اور شہر میں دودھ کا بحران شدت اختیار کر جائے گا ہماری اپیل ہے دودھ کی دوکانوں کے اوقات صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہی رکھے جائیں ۔
تازہ ترین