• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے 14 کے بجائے 21دنوں کا لاک ڈاؤن کیوں لگایا؟

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ہندو ماہر نجومیات سے رہنمائی حاصل کرنے کے بعد کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کیا۔ ماہر نجومیات نے کئی ممالک کی صورت میں انہیں 14 دنوں کے بجائے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی۔ اتفاقی طور پر ہندوستان میں ہندوؤں کا اعتماد ان کے علم نجوم اور نجومیوں پر متزلزل ہوکر رہ گیا ہے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل اس کی پیشگوئی کرنے میں ناکام رہے۔ بھارت میں علم الاعداد کے ماہر ایم کے ڈموڈاران نے کورونا وائرس پر پیشگوئی کی ہے کہ بھارت اس کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوجائے گا۔ وجہ یہ ہے کہ کووڈ نام کا خفیہ نمبر 21 ہے۔ اس لئے21 دن کا لاک ڈاؤن عددی اہمیت کا حامل ہے۔

تازہ ترین