• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیامیں پھنسے ہزاروں لوگوں کیلئے ایمرجنسی فلائٹ آپریشن

کھٹمنڈو(اےا یف پی) جنوبی ایشیا میں پھنسے ہزاروں سیاحوں کو وطن واپس لانے کیلئے مقامی حکومتوں کی جانب سے ایمرجنسی فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیاگیاہے، امریکاپاکستان میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے آئندہ ہفتے خصوصی پرواز چلائیگا۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق برلن کے ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کھٹمنڈو سے304مسافروں کو وطن برلن لے جایا گیاہے، ان مسافروں میں جرمن اور دیگر یورپی شہری شامل ہیں،تقریباً 17ہزار سیاح سری لنکامیں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں مسافر اور غیرملکی بھارت میں محصور ہوکر رہ گئےہیں، آسٹریلوی سفارتخانے کا بھی کہناہےکہ اپنے شہریوں کو سری لنکا سے نکالنے کیلئے خصوصی پرواز چلانے کا ارادہ ہے۔ امریکا کا بھی کہناہےکہ وہ پاکستان میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے آئندہ ہفتے خصوصی پرواز چلائیگا۔

تازہ ترین