• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، پابندیوں سے امریکی حکام مستثنیٰ

کراچی(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہرقسم کے بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کی ہے مگر کچھ اعلی حکام اس سے مستثنیٰ ہیں ۔ رواں ہفتے امریکی وزیرِ خارجہ مائک پومپیو افغانستان جائیں گے۔ اسی طرح سینیٹر رینڈ پاؤل سینیٹ گئے کیوں کہ انہیں کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار تھا جو مثبت آیا۔ اسی طرح مصافحہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کی خلاف ورزی کرتے نظر آرہے ہیں۔ یعنی عملی طور پر امریکا بھر میں یہ مقولہ درست نظر آرہا ہے کہ جیسا میں کررہا ہوں ویسا مت کرو بلکہ جیسا میں کہہ رہا ہوں ویسا کرو.۔

تازہ ترین