• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن کمپنی نے ’کورونا ریپڈ ٹیسٹ‘ ٹیکنالوجی تیار کر لی، 2 گھنٹے میں ٹیسٹ ہوسکے گا

برلن (جنگ نیوز) جرمن کمپنی بوش نے ’کورونا ریپڈ ٹیسٹ‘ ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کلینکس اور اسپتالوں میں ان کی ایجاد کردہ ٹیکنالوجی سے کورونا ٹیسٹ کرنے میں دو گھنٹے سے بھی کم وقت لگے گا۔ اس کمپنی کے مطابق ان کی ٹیکنالوجی کے نتائج 95 فیصد درست آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی ٹیکنالوجی عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے معیارات پر بھی پورا اترتی ہے۔

تازہ ترین