• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے خواتین کے مقابلے مردوں کی زیادہ تعداد متاثر اور ہلاک

نیویارک(نیوز ڈیسک)کیا کورونا وائرس خواتین کے مقابلے میں مردوں پر زیادہ اثر انداز ہو رہا ہے ؟ ۔ یہ وہ سوال ہے جو آج یورپین میڈیا کے ایک حصے میں موضوع بنایا گیا ہے۔اس موضوع کے حوالے سے جو اعدادوشمار سامنے آئے ہیں ان کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ا ب تک سامنے آنے والے مریضوں اور اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں مردوں کی تعداد خواتین سے زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس وائرس سے متاثر ہونے والے سب سے پہلے ملک چین میں ہلاک شدگان میں خواتین 1.7 فیصد جبکہ مرد 2.8 فیصد تھے۔یہی طرز عمل فرانس ، جرمنی، ایران، اٹلی، سپین اور سائوتھ کوریا میں نظر آیا ۔ اٹلی میں خواتین کے مقابلے میں مرد 70 فیصد، نیدرلینڈ میں 65 فیصد،اسپین میں خواتین سے دوگنا زیادہ متاثر اور ہلاک ہوئے ۔یہی پیٹرن بیلجیئم میں بھی جاری ہے۔ ان اعدادو شمار کی روشنی میں یہ سوال ابھر کر تو سامنے آیا ہے لیکن کوئی نہیں بتا سکتا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے ۔

تازہ ترین