• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کا گھروں میں نماز ادا کرنیکا مشورہ دانشمندانہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن کا گھروں میں نماز ادا کرنیکا مشورہ انتہائی دانشمندانہ ہے ، خود کو محدود کرنا ہی اس وقت کورونا سے نبٹنا ہے، پھیلاؤ رک گیا تو یہ وباء اپنی موت آپ مرجائیگی،سماجی رابطے کی سائیٹ پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا عوام کو گھروں میں نماز ادا کرنے کا مشورہ انتہائی صائب (دانشمندانہ) ہے،اس وقت مذہبی قیادت سے اسی سنجیدہ رویئے کی توقع کی جانی چاہئے، اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا خود کو محدود کرنا ہی اس وقت کروناکی وباء سے نمٹناہے۔

تازہ ترین