• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل سروس ٹریبونل نے تین ہفتوں کیلئےتمام بنچوں کی ریگولر اپیلوں کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا بچاؤ کیلئے فیڈرل سروس ٹریبونل نے تین ہفتوں کیلئے ٹریبونل کے تمام بنچوں کی ریگولر اپیلوں کی سماعت ملتوی کر دی اسلام آباد، لاہور اور کراچی آفس میں قائم بنچوں میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ارجنٹ پٹیشنز اور نظرثانی کی ساعت ہوگی۔ چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل جسٹس ر قاضی خالد علی نے خصوصی بنچ کی 30مارچ سے 3اپریل تک دورہ کوئٹہ بھی منسوخ کر دیا ہے جبکہ کوئٹہ میں وفاقی سرکاری ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کیلئے بنچ اور دورے کا اعلان ملک میں حالات کے معمول پر آنے کے بعد کیا جائے گا چیئرمین نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹریبونل کے تمام بنچز24مارچ سے صرف ارجنٹ پٹیشنز اور نظرثانی کے اہم اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ عام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت کے پیش نظر ہم نے فیڈرل سروس ٹریبونل میں سماعت کیلئے آنے والے وفاقی سرکاری ملازمین کی صحت کو محفوط بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

تازہ ترین