• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں زرعی اجناس، ادویات کھاد اور بیج کی دکانیں بھی کھلے رہیں گی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے سدباب کے قانون میں کچھ نرمی اور کچھ سخت اقدامات کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔ صوبے میں زرعی ادویات کھاد اور بیج کی دکانیں کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ٹریکٹرٹرالی،گندم کی کٹائی کی مشینیں،تھریشر کی دکانیں اور سپلائی بھی صبح 8 سے رات 8 تک جاری رہے گی۔جمعہ کو حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے تحت پابندیوں پر عملدرآمد کا نیا حکم نامہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، ترمیمی نوٹیفکیشن کے تحت سبزی منڈی، کریانہ، دودھ کی دکانوں پر سماجی فیصلے کے قانون پر عملدرآمد لازمی قراردیا ہے۔جبکہ حکومت سندھ کے ایک دوسرے نوٹیفکیشن میں مزید کہا ہے کہ ضروری اشیا تیار کرنے والی صنعتیں کھلی رہیں گی، کاشتکاری اور دیگر زرعی سرگرمیوں کی محدود اجازت ہوگی، تمام افراد اپنےگھروں میں نماز ادا کریں۔ 

تازہ ترین