• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننکانہ صاحب، عمرہ سے واپس آئے میاں بیوی میں کوروناکی تصدیق،تبلیغی جماعت کے8ارکان میں وائرس کاشبہ،اسپتال منتقل

ننکانہ صاحب(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کی آئسولیشن وارڈ میں داخل میاں بیوی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی قصبہ منڈی فیض آباد کے میاں بیوی عبدالشکور اور کشور بی بی عمرہ کرکے واپس آئے تھے جن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوادئیے اور آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا دونوں مریضوں کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آنے پر متاثرہ افراد کے اہل خانہ جن میں محمد اکبر، حمیدہ بی بی، زین، میرب، عبداللہ، عبدالمجید، رفعت بی بی، دانیال اور حفصہ شامل ہیں کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں،ادھریحانوالہ گاؤں کی مسجد میں ٹھہرے تبلیغی جماعت کے 8 ارکان کا چیک اپ کیا گیا،آٹھوں ارکان محمد عبداللہ ،محمد اعجاز اورمحمد زبیر وغیرہ میں مثتبہ علامات کی موجودگی کے باعث ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ کی آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ،ضلع میں کل 17 مشتبہ مریضوں میں سے 5 کو جگہ کی کمی کے باعث آرایچ سی واربرٹن میں رکھا گیا ہے ، ٹیسٹوں کے لئے نمونے لاہور بھیج دئیے گئے ہیں ،بھٹہ چوک سے متصل آبادیکو سیل کردیا گیا ہے اورمحکمہ صحت کمیٹیو ں نے پولیس کی مدد سے مکینوں کاچیک اپ شروع کردیاہے۔ 
تازہ ترین