• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں جان بوجھ کر کھانسنا جرم قرار، 2 سال قید کی سزا

لندن (اے پی پی) برطانوی حکومت نے تنبیہ کی ہے کہ جان بوجھ کر کھانسنے والے کو 2 سال قید کی سزا ہوگی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے ملک میں جان بوجھ کر کھانسنے کو جرم قرار دے کر 2 سال قید کی سزا اور سماجی میل جول سے دوری کے حکومتی احکامات کی پہلی بار خلاف ورزی پر 60 اور غلطی دہرانے پر 120 پاو¿نڈ جرمانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ بھر میں برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس ) کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، لوگ گھروں سے باہر نکل کر اور کھڑکیوں سے ایک منٹ کے لیے تالیاں بجا کر صحت کے عملے کو سراہ رہے ہیں ۔
تازہ ترین