• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پہلی بارنماز جمعہ کے محدود اجتماعات،گھروں میں بھی نماز کی ادائیگی

کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور(جنگ نیوز ،نمائندگان جنگ ،مانیٹرنگ ڈیسک ، جنگ نیوز ) پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے حکو متی ہدایات کی روشنی میں کراچی سمیت ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نماز جمعہ کے اجتماعات محدود رہے،زیادہ تر شہریوں نے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ جمعے کی طرح اس جمعے کو بھی گھر میں نماز ظہر ادا کی ،انہوں نےکہاکہ میں اس شفیق پیغمبر ۖ کا پیروکار ہوں جنہوں نے لوگوں کو بارش، سردی اور بیماری کے خطرے میں گھر میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی۔ ادھر کورونا وائرس کی وجہ سے حکو متی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی اسلام آ باد سمیت ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات محدود رہے ، زیادہ تر شہریوں نے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کی ، فیصل مسجداسلام آ باد میں نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں میں نمازیوں کی محدود تعداد نےشرکت کی، نماز مولانا ضیا الرحمن نے پڑھائی، مسجد میں موجود نمازی فاصلے پر جماعت میں کھڑے ہوئے ۔اردو خطبہ صرف کورونا وائرس سے بچائو کی تدابیر پر دیا گیا، عربی خطبہ کے بعد فوری نماز ادا کردی گئی۔ مولانا ضیا ءالرحمن نے رورو کر اللہ سے دعائیں کیں ۔ اسلام آباد کی دوسری بڑی مسجد لال مسجد میں بھی نماز جمعہ ادا کی گئی۔ نمازیوں کی تعداد محدود رہی ۔فیصل مسجد اور لال مسجد کے اندر قالین پر نماز جمعہ ادا کی گئی۔ بارش کے باعث مساجد کے صحن میں نماز جمعہ ادا نہ کی جاسکی ،تین یا پانچ افراد کے حکومتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر رہا۔
تازہ ترین