• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا غریبوں کو یکمشت 12ہزاروظیفہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)کم آمدن والے طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ افراد کو وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے 4 ماہ کا یکمشت 12 ہزار روپے وظیفہ ملے گا تا کہ کورونا وائرس کے سبب ان کی آمدنی پر پڑنے والے اثرات کم کیے جاسکیںجبکہ معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ حکومت کوروناوائرس کی وباء کے تناظر میں مستحق افراد کو راشن فراہم کریگی،غریب افراد کو مالی تعاون فراہم کرنے کیلئے احساس پروگرام کے تحت آئندہ ہفتے سے موبائل فون کے ذریعے پیغام سروس شروع کی جائے گی۔ سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انہوں نے عوام پرزوردیا کہ وبا ء کے پھیلنے سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں ۔ معاون خصوصی نے کوروناوائرس سے متعلق عوام میں آگاہی مہم کیلئے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے اقدامات پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی درخواست پر مصر کی جامعہ الازہر نے ایک فتوی جاری کیا جس میں کوروناوائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے مساجد میں جمعہ کے اجتماعات فی الوقت ختم کرنے کیلئے حکومت کو اجازت دی گئی ہے،اسلام ہمیں ہر قیمت پر انسانی زندگی کے تحفظ کا درس دیتاہے۔
تازہ ترین