• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت ایشیائی اسٹاک میںتیزی، اسٹیٹ بینک کی مداخلت سے ڈالر کنٹرول

کراچی (اسٹاف رپورٹر، اے پی پی، نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار پاکستان سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے ، کئی ممالک میں لاک ڈائون کے بعد معاشی سست روی سے متاثرہ حکومتوں اور مرکزی بینکوں کی جانب سے معاشی اقدامات کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، اقتصادی پیکج کے اثرات، کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی ،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 842 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ، 28 ہزار کی حد کو بحال ہو گئی،ٹوکیو کی اسٹاک مارکیٹ میں 1.2فیصد اضافہ دیکھا گیا ، ہانگ کانگ ، سیئول ، ویلنگٹن اور تائپے کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری مالیت 117ارب54کروڑ87لاکھ روپے بڑھ گئی، 75فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم شیئرز کی خرید وفروخت میں گذشتہ روز کی نسبت ایک کروڑ 73لاکھ شیئرز کی کم ریکارڈ کی گئی، دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد انٹربینک میں168 روپے تک جانے والا امریکی ڈالراب فارورڈ سیلنگ کے سبب نیچے آنے لگا اورجمعہ کوروپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری دیکھنے میں آئی جس سے انٹر بینک میں ڈالر ساڑھے 3روپے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے کا ہو گیا۔ جمعہ کودوران ٹریڈنگ ڈالر168 روپے سے بھی اوپر تک ٹریڈ ہوا۔اسٹیٹ یبنک نے روپے کو سہارا دیا تو ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی اور 165 روپے پر آ گیا، اس سے قبل کرونا وائرس کے باعث عالمی سرمایہ کار پاکستان کی بانڈ مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہے تھے۔
تازہ ترین