• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، 4 ڈاکٹرز سمیت 179 نئے مریض، تعداد 1373، پنجاب میں مزید 2 ہلاکتیں

کورونا، 4 ڈاکٹرز سمیت 179 نئے مریض، تعداد 1373


کراچی (اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلائو نہ رک سکا، پنجاب ،بلوچستان اور اسلام آباد میں 4 ڈاکٹرز سمیت 179 نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد1373ہوگئی ہے ، پنجاب میں کورونا کے 85نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد سندھ سے بڑھ کر 490ہوگئی ہے ،لاہور اور فیصل آباد میں کورونا سے متاثرہ دو مریض دم توڑگئے، لاہور کے میو اسپتال میں 73 سالہ بزرگ مریض انتقال کرگیا، پنجاب میں ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ فیصل آباد میں 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا جنہیں گزشتہ روز غلام محمد آباداسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، پنجاب میں دو ڈاکٹرز، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق کردی گئی ہے ، بلوچستان میں کورونا کے دو اور پنجاب میں ایک مریض صحتیاب ہوگیا جس کے بعد ملک بھر میں ایسے افراد کی تعداد 27ہوگئی ہے ، سندھ میں 19نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 440ہوگئی، 11نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جو مقامی طور پر منتقلی کےہیں ، خیبرپختونخوا میں 57 نئے کیسز سامنے آئے جہاں متاثرین کی تعداد180ہوگئی ،گلگت بلتستان میں 16 نئے کیسز سامنے آئے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 103ہوگئی ، اسلام آباد میںڈاکٹر سمیت 3 کیسز کی تصدیق ہوئی، دارالحکومت میںمتاثرہ افراد کی تعداد 28ہوگئی ہے ،بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں ایک ڈاکٹر میں نوول کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 132 ہوگئی، آزاد کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ، محکمہ صحت سندھ کے مطابق بذریعہ مقامی منتقلی 11 نئے کیسز کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہےجبکہ 7 دیگر نئے کیسز میں ایران سے آنے والے زائرین بھی شامل ہیں، جن کااعلاج لاڑکانہ سینٹر میں جاری ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر کے 265 کرونا متاثرہ زائرین کا قرنطینہ میں علاج جاری ہے، صوبے میں اب تک کرونا وئرس سے متاثرہ 14 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، صحتیاب افراد میں 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے 153، حیدرآباد کے دو جبکہ دادو کا ایک مریض زیر علاج ہے، محکمہ صحت کی طرف سے اب تک 4 ہزار 662 کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اب تک سندھ میں ایک ہلاکت ہوئی ہے، جنوبی پنجاب میں پہلی اچھی خبر سامنے آئی ہے جہاں مظفرگڑھ کے رجب طیب ایردوان اسپتال میں زیرعلاج کورونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئی ہیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے،بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر 2 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے، پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 27 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سے 2، 2 جبکہ ایک کا پنجاب سے تعلق ہے،پنجاب کے محکمہ صحت کے ترجمان نے یہ بھی تصدیق کی کہ ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ کیے گئے 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد میں وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

تازہ ترین