• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، برطرف چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل (ر) جمیل اختر بحال

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے برطرف چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ایڈمرل (ر) جمیل اختر کو انکے عہدے پر بحال کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈمرل (ر) جمیل اختر کی برطرفی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی، جمیل اختر کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین کراچی پورٹ کو عہدے سے غیر قانونی طریقے سے ہٹایا، انہیں عہدے سے ہٹانے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا 25 مارچ کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کرتے ہوئے ایڈمرل ریٹائرڈ جمیل اختر چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے عہدے پر بحال کردیا۔ عدالت نے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویڑن، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، صدر پاکستان کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن، وزارت میرین ٹائم افئیرز اور سیکریٹری میرین افئیز سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین