• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور مجید کی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کورونا وائرس کا خطرے کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قید جعلی بینک اکائونٹس کیس کے ملزم خواجہ انور مجید نے بھی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید کی طرف سے دائر درخواست ضمانت میں کہا گیا ہے کہ سائل کو مختلف امراض لاحق ہیں‘ کورونا کا خطرہ بھی ہے لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں 2018 سے گرفتار ہیں‘ نیب اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس بھی دائر کر چکا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔
تازہ ترین