• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقررمعیادکےاندراپیل اوردعویٰ دائرکرنیکی پابندی ختم

لاہور(نمائندہ جنگ)کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاہورہائیکورٹ نے مقررہ وقت میں درخواست اور اپیل دائر کرنے کیلئے رعایت دے دی اور اب مقررہ مدت گزرنے کے باوجود درخواست دائر کی جاسکے گی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ نے عارضی طور پر کرونا کے خطرے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پر مقرر وقت پر اپیل، درخواست اور دعویٰ دائر کی معیاد نرمی کر دی. رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے مطابق مقرر معیاد کے اندر اپیل، درخواست اور دعویٰ دائر کرنے کی پابندی عارضی طور اٹھالی گئیں اور اس پابندی پر عمل درآمد معطل ہوگیا ہے. اس سے پہلے سپریم کورٹ بھی اسی نوعیت کی سہولت دے چکی ہے۔
تازہ ترین