• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ارب 40کروڑ کی اضافی امداد ، پاکستان کو آئی ایم ایف کی یقین دہانی

اسلام آباد(مہتاب حیدر)پاکستان کی جانب سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے ذریعہ ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کی امداد کے لئے درخواست کے جواب میں عامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے یقین دہانی کرائی ہے آئی ایم ایف اس سلسلے میں پاکستان کی معاونت کے لئے تیار ہے۔

39 ماہ کا 6 ارب ڈالرز پر مشتمل اکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) کے تحت آئی ایم ایف پروگرام پہلے ہی سے جاری ہے، پاکستان نے پہلاجائزہ مکمل کرلیا جبکہ دوسرے جائزے کی منظوری اور 45 کروڑ ڈالرز پر مشتمل تیسری قسط کا انتظار ہےجس کی آئی ایم ایف ایگزیکیوٹی بورڈ کی جانب سے 10 اپریل 2020 تک منظوری کا امکان ہے۔ا

ب پاکستان نے علیحدہ آر ایف آئی سہولت کے تحت ایک ارب 40 کروڑ ڈالرزکے لئے تازہ درخواست دی ہے۔

آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹرز واشنگٹن سے جاری بیان میں منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے کہا ایگزیکیٹو بورڈ جتنا جلد ممکن ہو اس درخواست پر غور کرے گا۔

رابطہ کر نے پر آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ چیف ٹیریسا ڈبن سانچیز نے بتایا کہ آر ایف آئی علیحدہ سہولت ہے جس کا کورونا وائرس کا شکار ممالک کے لئے تیزی سے انتظام کر نا ہو تا ہے،پاکستان کے لئے سرعت کے ساتھ اس سہولت کے انتظام کی تندہی سے کوشش کی جائے گی۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی چیلنجوں کو حل کر نے اصلاحات کیکوششیں جاری ہیں۔

لیکن عالمی پیمانے پر ہلاکت خیز کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی اقتصادی اورمالی حالات خراب ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت نے فوری ایک اقتصادی امدادی پیکج کی منظوری دی تاکہ خاندانوں اور کاروبار کی اعانت کے ذریعہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔اسی طرح اسٹیٹ بینک نے بھی بروقت اقدامات کے ذریعہ پالیسی ریٹ میں کمی اور عارضی ریگولیٹری سہولت فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ اسہنگامی فنانسنگ کے تحت حکومت ادائیگیوں کے توازن اور فوری حل طلب مالیمسائل سے نمٹ سکے گی۔اس کے ساتھ ہی متعلقہ پاکستانی حکام نے اصلاحات پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

آر ایف آئی کے ذریعہ فوری ضرورتوں کے علاوہ ما بعد اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔یہ سہولت تمام رکن ممالک کے لئے دستیاب ہےجس کے لئے مکمل پروگرام یا جائزوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔

تازہ ترین