• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا:حکومت کے مثبت اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے،مصطفیٰ کمال

اکراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور علاج کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔ اس مشکل ترین وقت میں عوام توقع کرتی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ایک موقف آئے اور حکومتوں کی سطح پر ہم آہنگی ہو۔ وزیراعظم تمام وزرائے اعلیٰ سے بات کریں اور سب کی مشاورت سے ملک بھر کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی ترتیب دیں۔ صوبہ بلوچستان اپنے کم وسائل کی وجہ سے پاکستان کا غریب اور پسماندہ ترین صوبہ ہے۔ جتنی تیزی سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بلوچستان میں بڑھ رہی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے اور خدا نخواستہ کسی بد ترین انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت کو بلوچستان پر خصوصی توجہ فوری دینی ہوگی۔ عام حالات میں بلوچستان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ تمام محاذوں پر بیک وقت لڑسکے چہ جائے کہ اب کورونا وائرس کا عفریت آنکھیں پھاڑے دیکھ رہا ہے۔
تازہ ترین