• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیاکی مثبت تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہئے، اقبال محمد علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اقبال محمد علی نے کہا ہے کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ جو بھی حکومت میں آتا ہے وہ اپنے خلاف میڈیا کی مثبت تنقید برداشت نہیں کرپاتا اور آزاد میڈیا کو دبانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے لیکن پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی میڈیا پر وار کیا اور اس کی آواز دبانے کی کوشش کی وہ رسوا ہی ہوا ہے۔ میرشکیل الرحمن کی گرفتاری حقیقت میں پاکستان میں آزاد صحافت، حق اور سچ کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے۔ان کو گرفتار کرکے حق اور سچ کو دبایا انہیں جاسکے گا،ان کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتےہیں۔ جنگ سے باتیں کرئے ہوئے قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی، ہائوسنگ اسٹینڈنگ اور آئی پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اقبال محمد نے کہا کہ جنگ اخبار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا سب سے بڑا اردو کا اخبار ہے اس کی خبروں کی سچائی کی بنیاد پر دنیا بھر کے لوگ اس میڈیا گروپ پر اعتماد کرتے ہیں اسی وجہ سےعرصہ دراز سے یہ ادارہ پاکستان کا ٹاپ میڈیا گروپ ہے۔ میرشکیل الرحمن کے خلاف کیسز بنانا اور انہیں بھونڈے انداز میں گرفتار کرنے کا مقصد صرف اور صرف اس ادارے کو کنٹرول کرنا اور اپنی مرضی اور منشاء کی خبروں کی اشاعت کو یقینی بنانا ہے۔ ہماری جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ہمیشہ صحافیوں اور آزاد میڈیا کیلئے آواز بلندکی ہے۔ قومی اسمبلی کے فلور پر ویج ایوارڈ ، صحافیوں کے خلاف ناانصافیاں اور ان کا قتل ہو ہر ہر ایشو پر ہم نے آواز بلند کی ہے۔ میرشکیل الرحمن کی گرفتاری پر بھی ہم نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔میرشکیل نے اپنی گرفتاری پر جس حوصلے اور عزم کا اظہار کیا ہے وہ ان کی سچائی کی علامت ہے۔نیب نے انہیں گرفتار کرکے بھونڈی حرکت کی ہے آج نہیں تو کل انہیں باعزت طریقے سے رہا کرنا پڑے گا۔ میڈیا کو دبائو میں لینے کے مستقبل میں خطرناک نتائج برامد ہوں گے۔ میڈیا کو آزاد رہنے دیا جائےاورہر ایک کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہونی چاہئے۔
تازہ ترین