• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعتہ المبارک، یو م توبہ اور رجوع اللہ کے طور پر منایا گیا

لاہور(نمائندہ جنگ ) ملک بھر میں جمعتہ المبارک کو یو م توبہ اور رجوع اللہ کے طور منایا گیا ملکی سلامتی اور کوروناوائرس کے خاتمےکیلئےدعا ئیں، اذانیں دینے کا سلسلہ جاری رہا،اس سلسلہ میں مساجد اور گھروں میں لوگوں نے اللہ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کا اقرارکر تے ہوئے توبہ کی اور آئندہ گناہوں سے پاک زندگی بسر کرنے کا عہد کیا،ملک بھر کی مساجد سمیت گھروں میں ”یوم توبہ و استغفار“ منایا گیا۔۔جمعتہ المبار ک کے دوران توبہ و استغفار اور رجو ع الی اللہ کے موضوع پر خطبات دیئے گئے،خطبات جمعہ میں ملکی سلامتی اور کرونا وائرس جیسی موذی مرض کے خاتمہ کے لیے اور تمام مسلمانوں کی اس سے حفاظت کے لیے دعا کی گئی۔ کورونا وائرس سے نجات کے لیے توبہ و استغفار کرنے کی غرض سے مساجد کی سپیکرز سے اعلانات کیے گئے۔سپیکر پر ہدایات کی گئیں کہ بزرگ اور بیمار شہری مساجد میں نماز کے لئے نہ آئیں اوروہ گھروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کریں۔ مختلف اوقات میں عذاب الٰہی سے نجات کے لیے اذانیں دینے کا سلسلہ بھی شروع رہا۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کرونا واس سے نجات کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا،نمازیوں کی آنکھیں اشکبار رہیں،اللہ عزوجل سے گڑگڑا کر گناہوں کی معافی اور راضی ہونے کی دعائیں مانگتے رہے اس موقع پر مریضوں کی صحت یابی،وفات پاجانے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
تازہ ترین