• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون زخمی، متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد میں لاک ڈائون کے باوجود جرائم کا سلسلہ نہ رک سکا اور صرف 24گھنٹوں کے دوران دو درجن سے زائد وارداتوں میں دو گا ڑیوں اور دو موٹر سائیکل سمیت لاکھوں روپے کے زیورات ،نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا ء اڑا لی گئیں ۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک خاتون کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا ، تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے راحیل عباس کی پک اپ نمبر آر آئی ایس1230،تھانہ صادق آباد کے علاقے سے کامران کی کار نمبر اے کیو جی-169 چوری کرلی گئی۔تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں روبینہ کوثرکے گھر ایک شخص گھس گیا ۔چھری کے وار کرکےاسے زخمی کر دیا اور موبائل چھین کر فرار ہو گیا،تھانہ روات کے علاقے میں عمرکی دکان کے تالے توڑ کر موبائل فون، ڈیجیٹل کیمرے، موبائل کارڈزو موبائل اسیسریز کل مالیتی 60 ہزار روپے، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں عرفان سے اسلحہ کی نوک پر دو موبائل فون،16000روپے، شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل نمبر آر آئی کے-16-193، تھانہ جاتلی کے علاقے میں سفیر کی دکان میں سے 8موبائل ،ایل سی ڈی اور کالنگ کارڈز مالیتی 4000/روپے،تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں علی بھائی کامران القدوسی کی کریم سروس گاڑی سے رائیڈرطارق نے موبائل اور1ہزارروپے، محمد مدثرجمیل کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات،نقدی 50000روپے،محمد بلال شبیر کے گھر سے ملازمہ فاطمہ اور زینب نے طلائی زیورات مالیتی350000روپے،تھانہ سول لائن کے علاقے میں عبدالصغیرکا موبائل،تھانہ ریس کورس کے علاقے میں محمد اسلم بٹ سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل نمبر آر آئی ایس-1920 ارسلان بشیر،وقاص بشیر،جمیل،عبدالباسط نے،تھانہ آ ر اے کے علاقے میں رضوان فاروق گاڑی سوار کو روک کر اسلحہ کی نوک پر موبائل،40ہزارروپے ودیگر کارڈز،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں محمد مختار اور عدیل احمد کے موبائل، تھانہ نیوٹاؤ ن کے علاقے میں خالد محمود کی زوجہ کا پرس جس میں 10/12ہزار وپے، مرزا عبداللہ،خورشید اقبال کے موبائل، تھانہ بنی کے علاقے میں محمد عمران سے اسلحہ کی نوک پر 14600 روپے،تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں عمران کی اکیڈمی میں کمپیوٹر لیب سے 8 سی پی یو، 8 ایل سی ڈی اور ڈیک چوری اور چھین لی گئیں۔ لڑائی جھگڑے کے واقعہ میں دو افراد کو ڈنڈوں کے وار اور تشدد کرکے زخمی کر دیا گیا۔تھانہ صادق آباد کے علاقے میں احمد نواز اورشہباز کو کیئر ٹیکر احمد نے علی اور 2 افرادکے ہمراہ ڈنڈوں کے وار کر کے زخمی کر دیا اور گیٹ سے باہر پھینک دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ نوسر باز خواتین میٹرو سٹیشن پر کال کرنے کے بہانے شہری کا موبائل واپس مانگنے پر مکر گئیں اور لیکر فرار ہو گئیں۔ تھانہ سٹی پولیس کو ذیشان الحق نے درخواست دی کہ میٹرو سٹیشن کے پاس دو لڑکیوں نے مجھ سے موبائل فون کال کرنے کے لیے لیا۔ کال کرتے کرتے آگے چلی گئیں میں نے اپنا فون مانگا تو انہوں نے کہا کہ کون سا فون ہمارے پاس آپ کا فون نہیں ہے۔ تھانہ ائر پورٹ پولیس نے محمد عاطف خان کی درخواست پر کفایت حسین کے خلاف 324000 روپے،تھانہ مورگاہ پویس نے محمد فاروق کی درخواست پر عبداللہ کے خلاف225000روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تازہ ترین