• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی اداروں کا فلیگ مارچ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سی پی او محمد احسن یونس سمیت سینئر افسران اور ایس ایچ اوز نے مساجد کے دورے کیے اورعلماء ، خطیبوں اور شہریوں کو نماز جمعہ سے متعلق حکومت پنجاب کے احکامات سے آگاہ کیا ۔ پولیس نے نماز جمعہ اور مساجد سے متعلق حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ خطیب حضرات کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں، سی پی اوراولپنڈی نے کہا کہ پولیس کورونا وائرس کے سلسلہ میں تمام حکومتی پابندیوں اور احکامات مکمل پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے ۔ شہری گھروں میں رہ کر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔ دریں اثناء شہری کی شکایت پر سی پی او نے نوٹس لے کر بدعنوانی کے مرتکب سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو معطل کر تے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ شہری نے تھانہ ٹیکسلا کے سب انسپکٹر منیر اور کانسٹیبل فیصل کے خلاف بدعنوانی کی شکایت کی تھی۔ سی پی او نے کہا کہ پولیس بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کی راولپنڈی پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کے سلسلہ میں زیروٹالیرنس پالیسی ہے، راولپنڈی پولیس نےسی پی او محمد احسن یونس کی قیادت میں سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ میں راولپنڈی پولیس کے مختلف یونٹس، سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے اداروں نےشرکت کی۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی۔فلیگ مارچ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر کچہری چوک، مال روڈ، چوہڑ چوک، مریڑ چوک، مری روڈ، صادق آباد، ڈھوک کشمیریاں،راول روڈ سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوا، پولیس فلیگ مارچ کے دوران شہریوں کو حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کرنے کے لیے اعلانات کیے گئے، شہری گھروں میں رہیں، احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔
تازہ ترین