• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب واسلام آباد میں لاک ڈائون،طبی عملے کو ڈیوٹی پر پہنچنے میں مشکلات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پنجاب اور اسلام آباد کے کچھ حصے لاک ڈائون کے باعث صحت کے عملے کو ڈیوٹی پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ڈاکٹرز کمیونٹی کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کرنے کی درخواست کر دی ہے، آن ڈیوٹی ڈاکٹرز کو ہیلتھ انشورنس دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کہنا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں ڈاکٹرز کی کافی تعداد پرائیوٹ ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں جبکہ لاک ڈاون کی وجہ سے آن لائن ٹیکسی سروس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز کو اپنی ڈیوٹی پر پہنچنے کیلئے بڑا مسئلہ در پیش آ رہا ہے، لہٰذا حکومت ڈاکٹرز کمیونٹی کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کرے، ہیلتھ پروفیشنلز کو فیملی سے الگ رکھا جائے اور ہسپتال کے قریب رہائش کےمناسب انتظات کیے جائیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آن ڈیوٹی ڈاکٹرز کو ہیلتھ انشورنس دینے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ ان اقدامات سے ڈاکٹرز کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قوم کی خدمت کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔
تازہ ترین