• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16برس گزرنے کے باوجود جی 14 کی ڈویلپمنٹ نہ ہو سکی

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) 16سال گزرنے کے باوجود سیکٹر جی چودہ مکمل طور پرڈویلپ نہیں ہوسکا ۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز اتھارٹی نے یہ سیکٹر 2004 میںکھولاتھا۔ ابھی تک جی چودہ ون اور ٹو کے بعض حصوں کا قبضہ بھی تک نہیں لیا جا سکا لیکن جی چودہ تین اور دو کے جن ایریاز کا قبضہ موجود ہے وہاں بھی ڈویلپمنٹ مکمل نہیں ہوسکی ۔ ٹھیکیدار نہا یت سست روی سے کام کر رہا ہے ۔ ابھی تک گیس ، بجلی اور پانی کی فراہمی کا کام بھی نہیں ہوسکا ۔ الاٹیوں نے وزیراعظم عمران خان ، وزیر ہا ئوسنگ و تعمیرات چوہدری طارق بشیر چیمہ اور ایم ڈی وسیم احمد باجوہ سے اپیل کی ہے کہ جہاں نئی ہائوسنگ سکیموں پرکام ہو رہا ہے وہاں پرانے زیر التواء پراجیکٹس کو بھی مکمل کیا جا ئے بلکہ انہیں پہلی ترجیح ملنی چاہئے۔الاٹیوں نے بتایا کہ ریٹائر منٹ کے بعد سے وہ کرایوں کے مکانوں میں رہ رہے ہیں اور مشکلات سے دوچار ہیں ۔
تازہ ترین