• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگی جائے، فخر امام

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیئرمین قومی کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا کہ جذبہ حسینی کو بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیا جائے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پوری دنیا مظلوم کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلائے۔ مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام حضرت امام حسینؓ کے یوم ولادت کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے مودی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کو لاک ڈاؤن کیا تھا اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی آج کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا لاک ڈاؤن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر عابدہ حسین نے حضرت امام حسین ؓ کے سلسلے میں خصوصی کیک کاٹا۔ مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ کورونا وائرس اور حکومتی احکامات کی وجہ سے پی سی ہوٹل کی کانفرنس کو ملتوی کرکے سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شاعر و ادیب شمیم حیدر سید اور علامہ ڈاکٹر حسین احمد نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین