• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ وقت انسانیت کے لیے دعاؤں اور توبہ استغفار کا ہے ،مجلس احرار اسلام

لاہور(وقائع نگار خصوصی) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ اورمیاں محمداویس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اب جبکہ کرونا وائرس جیسی وبائی مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پوری انسانیت اذیت میں مبتلاہے ایسے میں اللہ کونہ ماننے والے بھی اللہ کی وحدانیت کا اقرار کررہے ہیں اور پوری قوم ایک پیج پر کھڑی ہے ۔احرار رہنماؤں نے کہاکہ یہ وقت انسانیت کے لیے دعاؤں اور توبہ استغفار کا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کو بچانے کا نسخہ کیمیا قرآن پاک اور سنت نبوی ؐ ہے۔ان کے علاوہ کہیں سلامتی موجود نہیں۔
تازہ ترین