• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن مرتضی نے سعید غنی کوفون کر کےخیریت دریافت کی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحسن مرتضی نےوزیر تعلیم سندھ سعید غنی کو فون کر کےعیادت کی،حسن مرتضی نے کورونا میں مبتلا سعید غنی کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ کورونا سے صوبے اور ملک کے عوام کو بچانے کیلئے آپ کی خدمات قابل ستائش ہیں،بلاول بھٹوکی قیادت میں حکومت سندھ ملک کیلئے مشعل راہ ہے،دعا ہے کہ آپ جلد صحتیاب ہو کر وزیراعلی مراد علی شاہ اور اپنی ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ، سعید غنی نے کہا کہاللہ کا شکر ہے کافی بہتر ہوں ، انشاء اللہ جلد مکمل صحتیاب ہوکر کام شروع کروں گا ۔
تازہ ترین